ڈیفنس بی میں خاتون، چیچہ وطنی گھریلو حالات سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی 


لاہور؍ چیچہ وطنی (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں19 لڑکی نے نامعلوم وجوہات پر، چیچہ وطنی میں گھریلو حالات سے تنگ شخص نے  خودکشی کر لی۔  ڈیفنس بی کے علاقے فیز 5 کی رہائشی 19 سالہ عمیرہ نے مبینہ طور پر پنکھے سے پھندا لیکر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمیرہ شادی شدہ ہے، خاوند غلام فرید گھر پر موجود نہ تھا، عمیرہ نے خودکشی کی یا قتل کرکے خودکشی کا رنگ دیا گیا، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ چیچہ وطنی میں خودکشی کرنے والے کی شناخت رمضان عرف مانی کے نام سے ہوئی۔ رمضان نے درخت کے ساتھ گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ خودکشی کرنے والے شخص نے دو شادیاں کیں تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...