سیشن جج کو رشوت دینے کا کیس  شعیب شیخ کا 3روزہ  کا جسمانی ریمانڈ منظور


اسلام آباد (این این آئی) سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کا 3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ 
 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شعیب شیخ کو 3روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ سیشن جج پرویز قادر کا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری اپیل کا حصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کے ساتھ ٹرائل کورٹ نے شعیب شیخ کو مجرم قرار دیا تھا۔وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ کو پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران بار بار بولنے پر عدالت نے روک دیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہائیکورٹ کے 2ججز کے سامنے سیشن جج نے رشوت لینے کا اعتراف کیا۔اس موقع پر وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ نے کہا کہ انکوائری 2018 میں ہوئی، 5سال بعد کیس کا خیال آیا ہے؟،لطیف کھوسہ نے کہا کہ زبانی کلامی اعترافی بیان نہیں مانا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...