اوکاڑہ: اوباشوں کی بیوہ سمیت 2 خواتین سے زیادتی 


اوکاڑہ (نامہ نگار) زیادتی کی دو مختلف وارداتوں میں اوباشوں نے گن پوائنٹ پر 17 سالہ دوشیزہ اور بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی قصبہ چک خان محمد کے رہائشی مظہر علی کی 17 سالہ بیٹی (ص)   کھانا لینے جارہی تھی کہ راستے میں  مسلح امجد اور ندیم  اسے زبردستی حویلی میں لے گئے۔ جہاں امجد نے  اسے  زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ ندیم  پہرہ دیتا رہا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ رینالہ خورد کی رہائشی بیوہ خاتون (ن) شیر گڑھ جانے کے لئے رینالہ خورد بائی پاس کھڑی تھی کہ سعید  موٹرسائیکل پر آیا اور کہا کہ میں بھی شیر گڑھ جا رہا ہوں آپ میرے ساتھ بیٹھ جاؤ۔ جس پر وہ موٹرسائیکل پر بیٹھ گئی۔ راستے میں فصل کماد میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...