لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں ایچ آئی وی کا مرض وبائی صورتحال اختیار کرنے لگا ، مسئلے پر فوری قابو نہ پایا گیا تو پاکستان میں افریقہ جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چند عرصے میں میرے کلینک میں ایچ آئی وی کے تین سے چار نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب یہ کوئی خاموش وبا نہیں رہی۔سابق وفاقی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان ایچ آئی وی کی "وبا کے دہانے" پر بیٹھا ہوا ہے۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں ہر مہینے ایچ آئی وی کے تقریباً ایک ہزار نئے کیس سامنے آ رہے ہیں لیکن اندازہ ہے کہ ایچ آئی وی میں مبتلا افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، صرف صوبہ سندھ میں ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں کی تعداد تقریباً اٹھائیس سو سے زائد ہوچکی ہے۔
ایڈز وبائی صورتحال اختیار کرنے لگی، ہر ماہ ایک ہزار کیس
Mar 11, 2023