ڈی جی خان:ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے6زائرین جاں بحق،10کو بچا لیا گیا

Mar 11, 2023


ڈیرہ غازی خان (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق زائرین حضرت سخی سرور دربار کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کچھ زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی پر 30 سے 40 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ دس افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ریسکیو اور غوطہ خوروں کی ٹیموں کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ 

مزیدخبریں