لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ لاہور میں پولیس نے تشدد کیا اور پی ٹی آئی کے لوگوں پر ہی مقدمہ درج کیا۔ علی بلال کو شہید کیا گیا، اس کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف کر دیا گیا۔ اسی کیس میں عمران خان بھی نامزد ہیں، میں تو تھا ہی اسلام آباد اور وہاں سے ٹی وی پروگرام کر رہا تھا۔ اس بات سے اندازہ لگا لیں کہ یہ مقدمے کس طرح سے کر رہے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ پی ٹی آئی کو ڈیفیکٹو بین کرنا چاہتے ہیں، ہم لوگ اگر جیلوں میں بھی ہوں گے تو دو تہائی اکثریت سے تحریک انصاف نے ہی یہ الیکشن جیتنا ہے۔ علی بلال کے کیس میں محسن نقوی اور سی سی پی او لاہور کی ساری عمر جیل میں گزرنی ہے۔ محسن نقوی اس سارے معاملے کا بنیادی ولن ہے۔
پی ٹی آئی کو ڈیفکٹیو بین کرنا چاہتے، الیکشن دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے: فواد چودھری
Mar 11, 2023