چین قابل اعتماد دوست، ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا:گورنر پنجاب 


لاہور(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب  بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں چائنیز کمپنی ینگ لی سولر کے جنرل منیجر سیلز ایلن چینگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی آف لاہور کے ڈائریکٹر ابو ذر غفاری بھی وہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب  نے کہا کہ چائنہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں  ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2013 میں بدترین انرجی بحران سے نکالنے میں چائنہ کا کلیدی کردار تھا۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری خطے کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے گیم چینجر ہے. چائنیز کمپنی کی طرف سے 2013 میں ایوان صدر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو سراہا۔انہوں نے چائینز کمپنی کو گورنر ہائوس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبہ پر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں شمسی توانائی کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے سازگار ماحول میسر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن