اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کو علاج معالجہ کی سہولیات مہنگی ہونے کے پیش نظر صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جبکہ دانتوں کے ڈاکٹروں کو منہ کی صفائی کے بارے میں عوامی آگاہی کے ذریعے احتیاطی دندان سازی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ وہ جمعہ کو "انٹرنیشنل اورل پیتھالوجی اور ایستھیٹیک ڈینٹسٹری کانفرنس " کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
عارف علوی
علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے صحت کی احتیاطی دیکھ بھال زیادہ اہم ہے: صدر
Mar 11, 2023