سابق ملائیشین وزیراعظم محی الدین یاسین پر کرپشن، منی لانڈرنگ کے الزامات عائد 


کوالالمپور (شنہوا) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین پر بطور وزیر اعظم شروع کیے گئے منصوبوں میں کرپشن، طاقت کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ الزامات محی الدین یاسین کے انور ابراہیم سے عام انتخابات میں ہارنے کے صرف تین ماہ بعد سامنے آئے ہیں اور خدشہ ہے کہ اس سال علاقائی انتخابات سے قبل ملائیشیا میں سیاسی تناو¿ بڑھے گا۔ سیشن عدالت میں پراسیکیوشن نے الزام لگایا کہ محی الدین نے بطور وزیر اعظم اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی پارٹی برساتو کے بینک اکاو¿نٹ میں 23کروڑ 25لاکھ رنگٹ کی رشوت وصول کی۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کے چار اور منی لانڈرنگ کے دو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ محی الدین نے ضمانت ملنے کے بعد رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری وزارت عظمیٰ کے دور میں عوام کے پیسے کا ایک فیصد بھی میری اپنی جیب میں نہیں گیا۔ رپورٹ کے مطابق جرم ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم کو 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، اس پر بھاری مالی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 26 مئی کو ہوگی۔
سابق ملائیشین وزیراعظم

ای پیپر دی نیشن