پرفارمنس آڈیٹنگ ونگز کے زیر اہتمام آڈیٹرز تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب 


لاہور(کامرس رپورٹر )اڈیشنل آڈیٹر جنرل آف پاکستان سید سجاد حید ر نے کہا ہے کہ 50 ہزار سے زائد آڈٹ پیراز پبلک اکائونٹس کمیٹی میں جمع کرواچکے ہیں۔ 2022-23کی آڈٹ رپورٹ بھی بھجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز پرفارمنس آڈیٹنگ ونگز لاہور کے زیر اہتمام آڈیٹرز کے تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے جس میں ملکی وغیر ملکی آڈیٹرز نے پیشہ ورانہ امور پر تربیت حاصل کی ہے۔ اڈیشنل آڈیٹر جنرل آف پاکستان سید سجاد حید ر نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کا پیسہ تمام اداروں میں امانت داری سے خرچ کیا جائے اس لیے ہر مالی سال کے اختتام پر اداروں کا آڈٹ کر کے اس کے آڈٹ پیراز پبلک اکائونٹس کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیت کا مقصد ایک دوسرے کے خیالات سے تبادلہ خیال کرنا اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے،ایسی تربیتی ورکشاپ سے نئے آئیڈیاز کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ 
پیشہ ورانہ امور میں نئی تکنیک مہارت اور کپیسٹی بلڈنگ کیلئے ٹریننگ بہت ضروری ہے
 انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے کوالٹی آف سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹریننگ ہر سال منعقد کروائی جاتی ہے اور اس میں آڈٹ آفیسرز کو جدید رجحانات کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اس کا سارہ ڈیٹا آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر لوڈ کر دیا جاتا ہے۔ اعتراضات کی صورت میں چلنے والے پرورگراموں کو موڈیفائیڈ بھی کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ میں سر  ٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن