سٹاک ایکسچنج میں مثبت رحجان،100انڈیکس 208پوائنٹس کا اضافہ

Mar 11, 2023


کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی کا رجحا ن رہااور کے ایس ای100انڈیکس200زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41500پوائنٹس سے بڑھ کر41700پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ 67.47فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پورٹ فولیو ٹ ٹائم کے اثرات سے مارکیٹ اپر سائیڈ کی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس 208.33پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس 41585.54پوائنٹس سے بڑھ کر 41793.87 پوائنٹس پر جا پہنچااسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27195.81پوائنٹس سے بڑھ کر27358.27 پوائنٹس ہوگیا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس 111.11پوائنٹس کی کمی سے15662.84پو ائنٹس سے گھٹ کر15551.73پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب99 کروڑ65 لاکھ 44 ہزار 306روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 63 کھرب 67 ارب 28 کروڑ13لاکھ52ہزار804روپے سے بڑھ کر63 کھرب 83ارب 27کروڑ78لاکھ 97ہزار110روپے ہو گیا۔گذشتہ روز مارکیٹ میں 6ارب روپے مالیت کے27 کروڑ 27 لاکھ 42 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔
جبکہ  کو7ارب روپے مالیت کے 22کروڑ90لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طورپر 329کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،86میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے فوجی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ43لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ34لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ90لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ46لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ6لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے رفحان میض کے بھا? میں534.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 8249.00روپے ہو گئی اسی طرح 48.00روپے کے اضافے سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1835.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھا? میں1317.55روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 18210.00روپے پر آ گئی اسی طرح 18.23روپے کی کمی سے اسماعیل انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 460.10روپے پر آ گئی۔

مزیدخبریں