بحریہ ٹا¶ن،اے اے انٹرنیشنل میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے ایم او یو پر دستخط


لاہور(سپورٹس رپورٹر) بحریہ ٹا¶ن پرائیویٹ لمیٹڈ اور اے اے انٹرنیشنل نے تعمیراتی منصوبوں پر اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کی اس تقریب کا انعقاد بحریہ ٹا¶ن لاہور میں ہوا۔ کموڈور (ر) محمد الیاس، وی سی ای بحریہ ٹا¶ن، وائس ایڈمرل زاہد الیاس، سی او او بحریہ ٹا¶ن لاہور اور بحریہ ٹا¶ن کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے تقریب میں شرکت کی جبکہ پاکستانی اسکواش لےجنڈ جہانگیر خان اور عاطف حسین، سی ای او اے اے انٹرنیشنل بھی تقریب میں موجود تھے۔ بحریہ ٹا¶ن عوام الناس کی تفریحی ضروریات کیلئے سپورٹس کمپلیکس بنا رہا ہے۔ اس سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال، بیڈمنٹن، ہاکی، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، والی بال، جمناسٹک اور کراٹے سمیت بین الاقوامی سطح پر کھیلے جانے والے تمام نمایاں کھیلوں کے احاطے اور کھیل کے میدان، انڈور ایرینا اور کورٹس ہوں گے۔

 جہاں بین الاقوامی معیار کی سپورٹس اکیڈمیز اور سپورٹس کوچنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے بحریہ ٹا¶ن ہمیشہ پرعزم اور سرفہرست رہا ہے۔ اس کی ایک بڑی مثال رفیع کرکٹ سٹیڈیم کراچی ہے جس میں 50,000 سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ یہ سٹیڈیم دبئی کرکٹ سٹیڈیم کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...