ایکسپو سینٹر :سولر نمائش کاافتتاح ،ملکی بقا کیلئے معاشی بقا ضروری :مرزا محمد آفریدی 

Mar 11, 2023


لاہور (کامرس رپورٹر )ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ انھیں ملک میں الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن اصل مسئلہ مہنگی بجلی اور معاشی بحران ہے جسے سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں سولر پاکستان اور الیکٹرسٹی پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد افریدی نے کہا کہ ملکی بقا کیلئے معاشی بقا ضروری ہے اور سیاست دانوں کو پہلے معیشت کا سوچنا چاہے۔ سولر انرجی اس وقت ملکی معیشت بقا کی ضرورت ہے ملک میں مہنگے ایندھن کی وجہ سے توانائی کا بحران ہے۔ عوام تنگ ہیں اس وقت سولر انرجی کا فروغ ہی ملکی مسائل کا حل ہے کیونکہ اس سے سستی بجلی پیدا ہوگی۔ امپورٹ بل کم ہوگا اور ڈالر کے بحران میں بھی کمی ائے گی۔ موجودہ معاشی صورتحال میں یہ سولر نمائش بڑا کارنامہ ہے۔ چیف آرگنائزر سلیم خان تنولی کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد متبادل انرجی سے آگاہی دینا اور سولر کا فروغ ہے ۔

حکومت سولر آلات کی امپورٹ پر عائد ٹیکس اور پابندی ختم کرے۔ غیر ملکی سرمایہ کو چھوٹ دے تاکہ سستی انرجی سے صنعت چل سکے گی انہوں نے مزید کہا کہ سولر نمائش میں پاکستان کے علاوہ جاپان چین اور دیگر ممالک کی 120 کمپنیوں نے سٹالز لگائے ہیں اوریہ بین الاقوامی سولر نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں