کوکا کولا ، این آئی سی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پر تقریب ،پانی کے مسئلے پرگفتگو

Mar 11, 2023


لاہور(کامرس رپورٹر)نیشنل انکیو بیشن سینٹر(این آئی سی) اور کوکا کولا نے 8مارچ کو اس روز کی تھیمEmbracing Equityپر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خواتین کا عالمی دن منایا۔اس تقریب میں پانی کی تقسیم و دستیابی کے مسئلے پر خاص زور دیا گیا کہ یہ پاکستان میں خواتین اور بچوں کو کس طرح سے متاثر کرتا ہے۔ یہ بات نوٹ کی گئی کہ پاکستان کی تقریباً 40 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہے۔گزشتہ برس کے سیلاب نے اس صورتحال کو مزید خراب کر دیا، اور آلودہ ہو کر پینے کے صاف پانی کی مزید قلت پیدا کر دی۔اس صورتحال سے دیہی خواتین خاص طور پر متاثر ہوئیں، جنہیں اپنے اہل خانہ کیلئے پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے طویل فاصلہ طے کرنا پڑا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے، کوکا کولا نے انڈس ارتھ ٹرسٹ اور بوند شمس کے ساتھ شراکت داری کی اور ٹھٹھہ کے علی محمد جوکھیو گاو¿ں میں شمسی توانائی سے چلنے والا واٹر فلٹریشن سسٹم نصب کیا ، جو یومیہ 10,000 لیٹر صاف پانی پیدا کرتا ہے۔
مزید برآں، خواتین کو پانی کے آسان حصول میں مدد کیلئے جدید واٹر وہیلز فراہم کیے گئے۔ علی محمد جھوکیو گاو¿ں کی خواتین صفیہ اور آسیہ نے اس تقریب میں شرکت کی اورسامعین سے بات چیت کرتے ہوئے خواتین کے درمیان اہم تعلق اور پینے کے صاف پانی تک رسائی کے بارے میں اپنے نقطہ نظر اور تجربہ شیئر کیا۔ تقریب سے سینیٹر اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے خو اتین، پانی، بجلی اور ترقی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کلیدی خطاب کیا۔ کوکا کولااپنے کاروبار اور جہاں وہ کام کرتی ہے،ان کمیونٹیز میں خواتین کیلئے مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں