پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے غلام علی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر سے کہا تھا الیکشن کمشن سے مشاورت کر لیتے ہیں۔ صدر نے کہا تھا اگر اتفاق رائے سے ایک تاریخ آ جائے تو قوم کیلئے اچھا ہوگا۔ صدر نے مجھ سے بات کی اور از خود شام کو پنجاب کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا۔