انٹر بنک ڈالر 1.53 روپے سستا اوپن مارکیٹ، 80 پیسے مہنگا  سونا تولہ کے نرخ 200 روپے کم 


کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ  گزشتہ روز 1.53روپے کی کمی سے ڈالر کی قدر انٹر بینک میں  282.30 روپے سے گھٹ کر  280.77روپے پر آ گئی۔ جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 282روپے سے بڑھ کر 282.80 روپے ہو گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا سستا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 97ہزار 500روپے ہو گئی۔ اسی طرح 172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 69ہزار 324روپے پر آ گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں 15ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1834ڈالر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...