وزارت پٹرولیم کا روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگو منگوانے کا فیصلہ 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت پٹرولیم نے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگو منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی خام تیل یورال اور سوکالز کا ایک ایک کارگو منگوایا جائے گا۔ پاکستان میں روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا۔ پتا لگانا ہے روسی خام تیل سے پٹرول ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے۔ ٹیسٹنگ  کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن