عمران خان سب سے بڑا فتنہ ، پنجاب والو دشمن کو پہچا نو ، اٹھا با ہر پھنکو: مریم نواز


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ)  مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ اور فساد ہے، پنجاب والو! اپنے دشمن کو پہچانو اور صوبے سے اٹھا کر باہر پھینکو۔ فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے سے بندھے ہاتھوں کے ساتھ عوامی ریلیف کیلئے سرگرم ہیں، گھڑی چور کی حکومت میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں سنا، مفت آٹا کبھی نہیں ملا، حمزہ شہباز نے 200 یونٹ تک پنجاب میں بجلی مفت کی تھی۔ فیصل آباد کا ملکی ترقی میں بڑا حصہ ہے، یہ ملک کا کمانے والا بیٹا ہے، 2013ء میں نواز شریف کو حکومت ملی تو نہ پنکھا چلتا تھا نہ فیکٹریوں کا پہیہ۔ نواز شریف  3 مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنا اور ملک نے ٹیک آف کیا۔ جب جب نوازشریف نیچے گیا ملک بھی تب تب نیچے گیا۔ عدالت جب عمران خان کو بلائے تو بیمار اور جلسہ کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی شہادت پر افسوس ہوا۔ درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔ جب تک مقدمات چل رہے ہیں اس کی ٹانگ سے پلاسٹر نہیں اترے گا۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں  مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ یہ فتنہ پاکستان کی سیاست میں ناسور ہے، عمران خان کو مائنس نہ کیا تو ملک کو کسی حادثے سے دو چار کر دے گا۔ عمران خان کہتا ہے  ہم الیکشن سے پیچھے ہٹنا چاہتے ہیں۔ فیصل آباد الیکشن کیلئے تیار ہے۔ فیصل آباد شیر کو کامیاب کرے گا۔ آپ سے  توشہ خانہ کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ آپ نے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ ملکر خزانے کو 55 ارب کا  ٹیکہ لگایا۔ آپ سے ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔  مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کی ہے ۔  نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے تمام کردار بے نقاب ہورہے ہیں۔ سب ایک دوسرے کا نام خود لے رہے ہیں۔ پانامہ بنچ اور ثاقب نثار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔  مریم نواز نے نعرے لگوائے ’’عمران تیرے سہولت کار۔ ایک ایک کرکے سب فرار‘‘ اور کہا کہ عمران خان کے تمام سہولت کار بھاگ رہے ہیں اور جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔  نواز شریف نے 200پیشیاں بھگتی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے درجنوں رہنماجیل گئے۔ ہم نے کئی کئی سال جیل کاٹی۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا اور دوسری طرف عمران کی صرف دو پیشیاں، منٹوں میں ضمانت دیدی جاتی ہے۔  رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان گھبرائے نہ اسے ضرور گرفتار کیا جائے گا حکومت نے فیصلہ کر لیا تو اس کو گرفتار کر لیا جائے گا کارکنوں کو ڈھال بنا کر یہ گرفتاری اور جیل سے نہیں بچ سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...