روسی صدر کی شی جن پھنگ کو چین کا دوبارہ  صدر منتخب ہونے پر مبارکباد


بیجنگ(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ کو دوبارہ چین کا صدر منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی ہے۔جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں پیوٹن نے کہا کہ وہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر شی جن پھنگ کو مبارکباد پیش کرنا چاہیں گے۔پیوٹن نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس کے منظور کردہ فیصلے کے مطابق صدر مملکت کی حیثیت سے شی جن پھنگ کو اعلی مقام حاصل ہے  جنہیں چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر چین کے مفادات کے تحفظ کے لئے کامیاب حکمت عملی وضع کر نے پر چینی عوام کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔پیوٹن نے  کہا کہ روس چین جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے شی جن پھنگ کے کردار کا روس معترف ہے، انہوں نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے مختلف شعبوں میں روس اور چین کے تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوتے رہیں گے۔پیوٹن نے کہا کہ وہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر شی جن پھنگ کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے شی جن پھنگ کیلئے دوست چینی عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی غرض سے نئی اور عظیم تر کامیابیاں حاصل کرنے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن