اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین کی مشترکہ اے آئی میڈیکل ڈائیگنوسس لیب اسلام آباد میں فعال ہو گئی، ایک بار ڈیٹا اپ لوڈ مکمل ہونے کے بعد ، چین میں ایک طبی ٹیم دور سے تشخیص کرسکتی ہے اور تقریبا 5 منٹ میں ایک رپورٹ تیار کی جاسکتی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں قائم یہ لیب اپنے آپریشن کے پہلے مرحلے میں 10 ہزار پاکستانی خواتین کو سروائیکل کینسر کی مفت اسکریننگ فراہم کرے گی۔ لیب تعمیر کرنے والی چین کی میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی لینڈنگ میڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس کا استعمال چھاتی کے سرطان، معدے کے سرطان، منہ کے سرطان وغیرہ جیسے دیگر کلینیکل ٹیومرز کی ابتدائی تشخیص میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے لیب کی تعمیر کے لیے اسکریننگ ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ قابل استعمال اشیاء کے 5,000 سیٹ پچ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان بھیجے گئے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق روایتی کلینیکل طریقہ کار جہاں مریضوں کو نمونے جمع کرنے، رپورٹ کے تجزیے اور علاج کے لئے متعدد بار ہسپتال کا دورہ کرنا پڑتا ہے اس سے مختلف ، مصنوعی ذہانت سے چلنے والی لیب نے نمونے کو پروسیس کرکے، سلائیڈوں کو سکین کرکے اور انہیں 5 جی کلاؤڈ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرکے آپریشن کو ہموار کیا۔ ایک بار ڈیٹا اپ لوڈ مکمل ہونے کے بعد ، چین میں ایک طبی ٹیم دور سے تشخیص کرسکتی ہے اور تقریبا 5 منٹ میں ایک رپورٹ تیار کی جاسکتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اب تک، ہسپتال کے عملے کے لئے آزمائشی تشخیص کے موثر اور قابل اعتماد ثابت ہونے کے بعد آس پاس کے رہائشیوں کے لئے یہ خدمت دستیاب ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاک چین اے آئی سروائیکل کینسر اسکریننگ پروگرام کا آغاز 2019 میں پاک چین اقتصادی راہداری مشترکہ تعاون کمیٹی کے نویں اجلاس میں ہوا تھا۔ پاکستان کی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن پاکستان میں مزید ہسپتالوں کو اس طرح کے مصنوعی ذہانت کے آلات سے لیس کرنے پر غور کر رہی ہے۔
پاک چین مشترکہ اے آئی کینسر اسکریننگ لیب اسلام آباد میں فعال
Mar 11, 2023