اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پلے آف مرحلے کیلیئے کوالیفائی کرلیا، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے بابر اعظم نے 73 رنز،صائم ایوب نے 58،ٹام کوہلر نے 38،محمد حارث نے 35 اور عظمت اللہ عمر زئی نے آوٹ ہوئے بغیر 16 رنز بنائے۔ملتان سلطان کی جانب سے عباس آفریدی نے 39 رنز کے عوض 4 جبکہ انور علی اور اسامہ میر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ملتان سلطان کی ٹیم. نے مطلوبہ حدف۔1۔ 19اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پرمکمل کرکے4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کیساتھ ساتھ پلے آف مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔رائلی روسو نے شاندار سنچری سکور کی ،انہوں نے51 گیندوں پر12 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔کیرن پولارڈ نے 52 رنزاور خوشدل شاہ نے 18رنز بنائے۔انورعلی نے آوٹ ہوئے بغیر 24 اور اسامہ میر نے آوٹ ہوئے بغیر 10 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے دو جبکہ وہاب ریاض،ارشد اقبال،مجیب الرحٰمن اور صائم ایوب نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کے رائلی روسو کو فاتحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا