چیئرمین الیکشن بورڈ کی زیرصدارت اخبار فروس یونین لاہور کے الیکشن بورڈ کا اجلاس 


لاہور (نیوز رپورٹر) اخبار فروس یونین لاہور کے الیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز اخبار مارکیٹ میں چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری کاشق علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری چودھری جاوید اقبال اور دیگر ممبران میں ملک محمد ذیشان آصف لطیف کاشف ارشد محمد سلطان کینٹ حافظ ہاشم حشمت حیدر علی چشتی سید ماجد رضا نقوی اعجاز احمد خان نے شرکت کی۔ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پینل کے سربراہان چودھری مشتاق علی نذیر الدین چودھری منیر احمد چودھری خلیق احمد اور محمد اظہر رفیق نے درخواست فارم حاصل کئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عاشق علی اور دیگر ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار ایک دوسرے کا احترام کریں گے الیکشن بورڈ اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے گا اور سب کیلئے یکساں ماحول فراہم کرے گا۔ چیئرمین نے کہا مارکیٹ میں امن و امان قائم رکھنا ہم سب کا فرض ہے کسی کی بھی عزت نفس مجروع نہیں ہونی چاہئے۔الیکشن کا پہلا مرحلہ احسن طریقے سے مکمل ہو گیا ہے۔ تمام پینلز کے ممبران کو درخواست فارم دے دیئے گئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی آج بھی وصول کئے جائیں گے۔ کل تک کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ اور کل ہی انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ اخبار فروش یونین کے الیکشن 19 مارچ 2023ءکو ہوں گے۔ ووٹنگ صبح 9 سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے اخبار مارکیٹ میں جاری رہے گی الیکشن بورڈ نہایت ایمانداری سے کام کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...