لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے ٹاون شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکمرانوں کے دل نظام مصطفی کی طرف نہیں جھکتے حالات نہیں بدلیں گے۔ نظام بدلے گا تو حالات بدل جائیں گے۔ موجودہ نظام الیکشن صرف سرمایہ داروں کیلئے ہے۔ جمہور کا اس سے کوئی تعلق نہیں پاکستان سے غربت بے روزگاری مہنگائی کے خاتمے کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ مافیاز قوم کو ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں۔