لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری عات عامر خان چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فتنہ فساد پارٹی اور ڈکیتوں کا جتھہ ہے جس نے اداروں کو نہ صرف تباہ کیا بلکہ ملکی معیشت بھی کھا گئی ،اس جتھے کو سوائے اپنی ذات کسی قانون ضابطے اور آئین کی کوئی پرواہ نہیں ، خود عدالتوں سے ضمانتیں کروا کر چھپا بیٹھا ہے اور کارکنوں کو مروا رہا ہے،گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کنا تھا کہ سیاست کی تاریخ میں عمرانی فتنے جیسا غیر سنجیدہ کریکٹر آج تک نہیں آیا ہوگا اس شخص کی وجہ سے آج ملک سیاسی طور پر ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اتخابات کی تیاریاں کررہی ہے جب ملک میں الی ہوں گے انشاءاللہ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی،بہت جلد انتخابی مہم کا آغاز کردیا جائےگاتاہم اپنے ووٹرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں الیکشن سے گھبرانے والے نہیں۔
پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فتنہ فساد پارٹی ہے:خواجہ عمران نذیر
Mar 11, 2023