لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کا ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ایل ڈی اے کے انجینئرز نے شہر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پرتفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ عوامی سہولت کے پراجیکٹس پر سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترقیاتی پراجیکٹس کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان روڈ پرسمن آباد انڈر پاس کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورگلاب دیوی انڈر پاس سے منسلک لاہور برج کی توسیع کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ ٹریفک پولیس کے تعاون سے شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور پراجیکٹ کی تعمیر سے قبل شہریوں کیلئے ٹریفک مسائل کا جامعہ پلان پیش کیا جائے۔ الائیڈ ڈیپارٹمنٹس ایل ڈی اے کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاو سنگ صفی اللہ گوندل نے ہاوسنگ سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ صفی اللہ گوندل ، چیف انجینئر ون اسرار سعید خان، چیف انجینئر ٹومظہر حسین خان، چیف میٹرو پولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی ،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹراکبر نکئی ، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
کمشنر لاہور و محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ،جاری ترقیاتی پراجیکٹس پربریفنگ
Mar 11, 2023