سیاست دان ذاتی مقاصد کی خاطر ملک کو کمزور کر رہے ہیں:عبد الغفار روپڑی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ سیاست دان ذاتی مقاصد کی خاطر ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔ ایسی جمہوریت نے ہمیں بھوک و افلاس کے علاوہ کچھ نہیں دیا اسلامی نظام بہترین نظام ہے ۔جامعة القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ روپڑی نے کہا کہ ملک میں انتشار بدامنی نے معیشت کو تباہ تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ سیاست دان قانون کی دھجیاں اڑا کر سیاسی دکانداری چمکانے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے مقابلے میں نظام کو ختم کرنے میں مصروف ہیں اور مہنگائی کے سیلاب نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ سیاست دان کون سی جمہوریت کی باتیں کرتے ہیں اس جمہوریت نے بھوک وافلاس اور انتشار کے علاوہ دیا کیا ہے دنیا کا بہترین نظام اسلامی نظام حکومت ہے اسی نظام میں ہماری بقاءاور کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی اور سیاسی جماعتیں ذاتی مقاصد اور مفادات کو ترجیح دینے کی بجائے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں تاکہ ملک مستحکم اور مضبوط ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...