لاہور(نمائندہ خصوصی) عظیم صوفی بزرگ حضرت مادھو لال حسین کے 435 ویں عرس اور میلہ چراغاں کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج( ہفتہ) سے ہو گا۔لاہورپولیس نے حضرت مادھو لال حسین کے عرس کے موقع پر عقیدت مندوں اور زائرین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 02 ایس پی اور 04 ڈی ایس پیز سمیت ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار میلہ چراغاں کی سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔خواتین شہریوں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے 40 سے زائد لیڈی کانسٹیبلز بھی ڈیوٹی کریں گی۔