پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ سے بڑی آبادی مستفید ہو گی:سیکرٹری بلدیات


لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ سے بڑی آبادی مستفید ہو گی اور پسماندہ تحصیلوں کی ترقی کیلئے اس منصوبے کے ہر عنصر کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ وہ گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں پنجاب میونسپل سروسز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس میں 9نکاتی ایجنڈا زیر بحث آیا اور میںونسپل سروسز کمپنی کیلئے 3ارب 34کروڑ ریوائذڈ بجٹ کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن