لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ)قونصل خانہ کراچی کے قائم مقام قونصل جنرل ژانگ ہاﺅ سے پاکستان چائنہ فاو¿نڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ندیم اے شیخ ، وائس چیئرمین سید اسرار علی ، سیکرٹری جنرل محمد قاسم اور ڈائریکٹر حارث امین بھٹی نے چین اورپاکستان کے مابین عوام سے عوام تک دوستی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ندیم اے شیخ نے 25 سال قبل فاو¿نڈیشن کے قیام سے لے کر اب تک کیے گئے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اورکہا کہ فاو¿نڈیشن ہمیشہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان متعدد سطحوں اور متعدد شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم رہی ہے اور اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے رواں سال فاﺅنڈیشن کے تحت ہونے والے مختلف پروگراموں کے برے میں بتایا اور امید ظاہرکی کہ فاﺅنڈیشن کی کوششوں سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مزید فروغ ملے گا۔ قائم مقام قونصل جنرل ژانگ ہاﺅنے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور گزشتہ 25 سالوں میں چین پاکستان تبادلوں کو فروغ دینے اور چین پاکستان دوستی کو مستحکم کرنے میں پاک چائنہ فاو¿نڈیشن کے تعاون کو سراہا۔ کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل فاو¿نڈیشن کے کاموں میں فعال طور پر تعاون کرنے اور چین پاکستان ثقافتی تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے اور دوستی کو مستحکم کرنے کیلئے فاو¿نڈیشن کے ساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار ہے۔