کراچی (کامرس رپورٹر)ڈیفنس کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے سالانہ انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں 18 مارچ کو یونائٹی گروپ نے میدان مارنے کے لیے مہم جوئی تیز کر دی ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے مسائل حل کرنے کے لیے طویل عرصے سے منسلک شعبے کے تجربہ کار افراد پر مشتمل پینل تشکیل دے دیے گئے یونائٹی ٹی آر جی الائنس کے امیدوار خضر حیات کہتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت میں تعمیراتی شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے مگر بد قسمتی سے اس شعبے کو کبھی اہمیت کی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا 18 مارچ کو انتخابی عمل میں اگر ممبران نے ساتھ دیا تو پوری کوشش ہوگی ڈیفیکلیریا سے جڑے تمام ممبران کے مسائل حل کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کروں۔ ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو ناجائز ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبانے کی کوششیں طویل عرصے سے جاری ہیں یونائٹی ٹی آر جی الائنس کو موقع ملا تو ہم نے جس طرح ماضی میں بھی ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے مسائل حل کرنے کے لیے آواز اٹھائی ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔