سخی سرور جا ئیوالے زائرین سے بھی ٹریکٹرٹرالی  ڈی جی کینال میں جا گری ، 6جاں بحق 17لا پتہ

Mar 11, 2023


 ڈیرہ غازی خان ،کوٹ چھٹہ ( بیورو رپورٹ ،خبر نگار، تحصیل رپورٹر، خصوصی رپورٹر) زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ڈی جی کینال نہر میں جا گری  6 افراد جاں بحق ہوگئے15 افراد کو زندہ نکال لیا گیا مزید 17 افراد لاپتہ ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق چوٹی زیریں کے علاقے بستی شہانی فوجی چھاؤنی کے قریب سخی سرور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے سے 6افراد جاں بحق ہوگئے ریسکیو کے مطابق زائرین حضرت سخی سرور دربار کی زیارت کرنے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے ریسکیوذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر  40 سے زائد افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ریسکیو کا کہنا ہے کہ پندرہ سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے  اب تک 17 افراد لاپتہ ہیںریسکیو اور غوطہ خوروں کی ٹیموں کی جانب سے آپریشن جاری ہے جاں بحق افراد میں امیر محمد ولد یار محمد عمر 70 سال ، اظہر حسین ولد اللہ وسایا عمر 22 سال ، مشتاق حسین ولد اللہ وسایا عمر 25 سال، محسن رضا ولد خضر 12 سال، سکینہ بی بی 8 سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ لاپتہ افراد میں اللہ ڈیوایا ولد محمد بخش ، کریم مائی زوجہ طاہر حسین ، رقیہ مائی زوجہ صابر حسین ، سمیرا مائی ولد شاہ بخش ، سائرہ مائی ولد شاہ بخش ، ایمان زہرہ ولد معظم علی ، بشر بی بی ولد شاہ بخش ، الشیہ بی بی ولد قمبر ، نسرین بی بی زوجہ بلال ، عزادار ولد مختار ، ذیشان ولد اللہ بخش ، حمیرا ولد شاہ بخش، سہیل ولد شاہ بخش وقار ولد مختار، ایمان مائی زوجہ نزر ، قاسم ولد نذر ، سیمت تین ماہ کا عبدااللہ ولد باقر بھی لاپتہ افراد میں شامل ہے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ انہار نے نہر کو بند کردیا صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جمیل احمد جمیل موقع پر پہنچ گئے انتظامات کا جائزہ لیا حادثہ کے باعث چوٹی زیریں کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار رہی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ڈی جی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے کے دلخراش حادثے پر  افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ڈی جی خان انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے اور ان سے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جا گرنے اور اموات پر  غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو چاہئے امدادی کاروائیوں کو مزید تیز کرے اور لواحقین کی ہر ممکن امداد کرے۔ سابق مشیر صحت پنجاب حینف پتافی   نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ آج ہرآنکھ اشک بار ہے ڈی جی کینال کے کناروں پر حفاظتی دیوار بنائی جاے کینال کے کناروں پر حفاظتی دیوار نہ ہونے سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا جس نے پورے وسیب کو افسردہ کردیا ہے۔  ڈی جی کینال حادثہ میں جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیئے وفاقی اور صوبائی حکومت 20 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کرے۔ڈیرہ غازیخان ایم این اے  زرتاج گل وزیر  سخی سرور عرس پر جانے والے زائرین کو پیش آنے والے حادثے کی جگہ پر پہنچ ں  زرتاج گل وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ایمر جنسی آپریشن شروع کرنے کی سخت ہدایات دیںتمام آفیسران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ زرتاج گل وزیر نے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا  آپریشن میں حصہ لینے والے تمام مقامی  و  ریسکیو افراد کی کارکردگی کو سراہا ۔

مزیدخبریں