کراچی(کامرس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل) نے سماجی خدمات میں اہم کردار ادا کرنے کے نتیجے میںملک کے سب سے بڑے کارپوریٹ ڈونر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ضیا صلاح الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر(سروسز)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل) نے سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید سے ایوارڈ وصول کیا۔ تقریب کا انعقاد پی سی پی کی طرف سے کراچی میں کیا گیا جس میں کاروباری لیڈرز، سول سوسائٹی کے حکام،ڈونرز، این جی اوز اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔گزشتہ کئی سالوں میںآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ( او جی ڈی سی ایل)کے سی ایس آر پورٹ فولیو کا دائرہ کار وسیع ہوا ہے جس کے تحت نہ صرف تعلیم، ہیلتھ کیئر، پانی، انفراسٹرکچر، سکل ڈویلپمنٹ، ذریعہ معاش پیدا کرنے کے طویل المدت اور پائیدار منصوبوںمیں معاونت فراہم کی گئی بلکہ کمپنی کے آپریشنل علاقوں میں اور اس کے آس پاس رہنے والے مستحق طبقات کے ساتھ ساتھ بڑے شہری علاقوں کی فلاح وبہبود کےلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے۔
او جی ڈی سی ایل