ملتان (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے اہم میچ میں پشاور زلمی بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام ٗ ٗ ملتان پلے آف مرحلہ میں پہنچ گیا۔ 243 رنز ہدف فاتح ٹیم نے 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ روہلی روسوکی جارحانہ 51 گیندوں پر 121 رنز کی اننگزکھیلی۔عباس آفریدی کے 4 شکار۔پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر ہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز سیم ایوب نے 5 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 33 گیندیں کھیل کر 58 جبکہ کپتان بابر اعظم نے 9 چوکوں اور 2 چھکو ں کی مدد سے 39 گیندیں کھیل کر 73 رنز بنائے۔ محمد حارث نے 11 گیندیں کھیل کر 4 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیڈ مور نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 18گیندیں کھیل کر 38 رنز جبکہ عظمت اللہ نے 6 گیند یں کھیل کر 16 رنز بنائے۔بائولنگ میں ملتان سلطان کے بائولر عباس آفریدی نے 4 وکٹیں جبکہ اُسامہ میر اور انور علی نے ایک ٗ ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلطان کی ابتدائی 2 وکٹیں جلد گرنے کے باوجود بلے باز روہلی روسو اور کین پولارڈ نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب رہے۔ پولارڈ نے 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 25 گیندیں کھیل کر 52 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔خوشدل شاہ 13 گیندیں کھیل کر 18 سکور جبکہ روہلی روسو نے 12 چوکوں اور 8چھکوں کی مدد اور 51 گیندیں کھیل کر 121 سکور بنائے۔ ملتان سلطان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔زلمی کی جانب سے بائولنگ میںعظمت اللہ عمر زئی نے 2 جبکہ مجیب الرحمن نے 01 ٗ ارشد اقبال1 ٗ وہاب ریاض 1 ٗ سیم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
زلمی243 رنز بناکر بھی ناکام ملتان پلے آف مرحلہ میں پہنچ گیا
Mar 11, 2023