بورے والا(نامہ نگار)امریکی قونصلیٹ برائے پولیٹیکل اینڈ اکنامک افیئر مس کیتھلین گبلسکو کا دورہ بورے والا،خواتین کی بہبود و ترقی کے حوالہ سے چیمبر آف کامرس کے سیمینار میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی چیمبر آف کامرس کی ویمن امپاورمنٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن مس کوثر شریف کی دعوت پر امریکی قونصلیٹ چیف برائے اکنامک اینڈ پولیٹیکل افیئر مس کیتھلین گبلسکو نے بورے والا میں منعقدہ خواتین کے ایک سیمینار میں شرکت کی جس میں صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس میاں خالد حسین،بانی حافظ محمود احمد شاد،سیکرٹری خورشید احمد،میاں طیب شریف اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی امریکی قونصلیٹ مس کیتھلین کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی ملک کی خواتین سے پیچھے نہیں خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں آگے آنے کے مواقع میسر ہونے چاہیں خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں خواتین کی ترقی اور انہیں معاشرے کا ایک ذمہ داری شہری بنانے کے لئے حکومت کو ہر سطح پر انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تاکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں اس موقع پر چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وومن امپاورمنٹ مس کوثر شریف نے بتایا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس خواتین کی بہبود اور ترقی کے لئے انکے لئے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرے گی جس کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
پاکستانی خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں: امریکی قونصلر
Mar 11, 2023