ملتان(وقائع نگار خصوصی )سابق وزیر اعظم اور سینٹ کے لیڈر آ ف دی ہائوس یوسف رضاگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالات مشکل ہیں مگر جمہوریت چلتی رہے گی معاہدے ریاست سے ہوتے ہیں کسی سیاسی پارٹی سے نہیں۔ سرائیکی صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے اکثریت ملی تو ضرور بنائیں گے ۔عمران خان کی بیان سے ان کی ساکھ خراب ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں پاکستان کاآ ئین ہم نے بنایا ہے ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ، الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے ہم اس کیلئے تیار ہیں اور الیکشن کی تیاری بھرپور کررہے ہیں لاہور میں جو کچھ ہوا س پر تبصرہ نہیں کرسکتا ہے انکوائر ی ہورہی ہے اس کی رپور ٹ آنے تک کچھ نہیںکہہ سکتا ، ہم پی ڈی ایم کا حکومت میں حصہ ہیں اس لئے اکثریت سے فیصلہ کریں گے لیکن الیکشن میں اپنے نشان پر حصہ لیں گے پی پی ایک سیاسی جماعت ہے اس کا اپنا منشور قت آتا ہے اس میں وہ کوشش کرتے ہیں اور نکلتے ہیں ہم بھی اس صورتحال سے جلد باہر نکل آ ئیں گے ۔سابق وزیر اعظم نے ایک پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں بجلی پیٹرول اور گیس سستی کرنے کا اعلان کیاگیاجو معاہدے کی خلاف ورزی تھا جس کا یہ نقصان ہوا کہ آئی ایم ایف نے اعتبار کرنے سے انکار کردیا او معاشی مسائل کے گھیر لیا مگر اب تمام لیڈر شپ ملک بچانے پر متفق ہے جلد ہی پاکستان ان مسائل سے باہر نکل آ ئے گا۔