تعمیراتی شعبےکیلئے نئے اسٹریٹجک سیلز پارٹنر کی شمولیت


لاہور(کامرس ڈیسک)اتحاد ٹاو¿ن نے حال ہی میں اپنے نئے اسٹریٹجک سیلز پارٹنر (SSP) کی شمولیت کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد کیا جو فلیٹیز ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں کمپنی کے حالیہ پراپرٹی پروجیکٹ اتحاد ٹاو¿ن فیز2میں حصص کی خصوصی فروخت کے حقوق دئیے گئے ہیں۔ اسٹریٹجک سیلز پارٹنر اتحاد گروپ کے موجودہ اور آنے ولے نئے پروجیکٹس میں یونٹس کی فروخت کیلئے ملک بھر سے پلاٹینم ڈیلرز کو شامل کریں گے۔ اس کے علاوہ 18مارچ کو ہونے والے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے جس میں اتحاد ٹاو¿ن فیز2میں 3اور 5مرلہ کے رہائشی اور 5مرلہ کے کمرشل پلاٹس دئیے جائیں گے،جنہیں 6سے 8ماہ کے اندر قبضہ ملنے کی امید ہے۔ فلیٹیز ہوٹل میں شمولیت کی تقریب کا انعقاد بدھ (8مارچ) کو ہوا۔، جس میں کمپنی کے شراکت داروں، صارفین اور سرمایہ کاروں کو موقع فراہم کیا کہ وہ مارکیٹ میں رئیل اسٹیٹ کا ایک منفرد تجربہ حاصل کرنے کیلئے یکجا ہوئے ہیں۔ تقریب میں اتحاد ٹاو¿ن فیز 2کے اسپانسر راحیل منیر، فیصل کھوکھر اور نبیل کھوکھر کے ساتھ کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیخ شجاع اللہ خان بھی موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر اتحاد ٹاو¿ن پروجیکٹ کا تعارف پیش کیا۔ اس کے علاوہ اسٹریٹجک سیلز پارٹنرز کے نمائندوں سمیت لائن گروپ، تکمیل پرائیوٹ لمیٹڈ، لاہور سے اتحاد مارکیٹنگ اور ملتان سے سید برادران بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر اسپانسر فیصل کھوکھر نے کہا کہ اتحاد ٹاو¿ن پروجیکٹ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، وہ اس پرجوش سفر پر اپنی کمپنی کے شامل ہونے پر معزز پارٹنرز کی موجودگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پروجیکٹ جدید ڈیزائن، بے مثال سہولیات اور پرائم لوکیشن کی وجہ سے پراپرٹی مارکیٹ میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ اتحاد ٹاو¿ن کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ وہ اتحاد ٹاو¿ن پروجیکٹ میں نئے شراکت داروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، اور پر اعتماد ہیں کہ کمپنی اور نئے اسٹریٹجک شراکت داروں کی اجتماعی مہارت اور لگن سے کامیاب نتائج سامنے آئے گے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نئے شراکت داروں کیلئے ایک ہموار شمولیت کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، اور وہ اپنے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
اتحاد ٹاﺅن

ای پیپر دی نیشن