اعلیٰ وحساس عہدے پرکسی قادیانی کی تعیناتی سراسرملکی سلامتی کیخلاف ہے:ممتازاعوان


لاہور (خصوصی نامہ نگار)13 دینی جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرز، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،حافظ حسین احمد،مولانامحمدالیاس چنیوٹی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری اورشیخ محمدنعیم بادشاہ،سردارمحمدخان لغاری،مفتی غلام حسین نعیمی، میاں محمداسلم ندیم،مولانامحمدحنیف حقانی،مفتی اسعدنیاز نے پنجاب نگران حکومت کی طرف سے بدنام زمانہ ایک سکہ بندقادیانی وقاص نتھوکہ کوڈپٹی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب تعینات کرنے پرسخت احتجاج کرتے ہوئے اسے صوبائی نگران حکومت کی بدترین قادیانیت نوازی قراردیاہے اورکہاہے کہ ملک کے اعلیٰ وحساس عہدے پرکسی قادیانی کی تعیناتی سراسرملکی سلامتی کیخلاف ہے۔ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجوداوراسکے آئین کوتسلیم نہیں کیااکھنڈبھارت قادیانیوں کاالہامی عقیدہ ہے۔ نگران حکومت کے اس قادیانی نوازاسلام وآئین پاکستان دشمن اقدام سے ملک بھرکے غیورمسلمانوں کے اندرشدیدغم وغصہ واضطراب کی لہردوڑگئی ہے جوکسی بہت بڑی دینی تحریک کاروپ دھارسکتی ہے لہٰذاس سے قبل کہ ملکی حالات خراب ہوں پنجاب نگران حکومت فوری اپنادین وآئین دشمن اقدام واپس لے اورقادیانی وقاص نتھوکہ کواعلیٰ عہدے سے برطرف کرے بصورت دیگرنگران حکومت کی قادیانیت نوازی کیخلاف بھرپورتحریک چلائی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن