کاہنہ(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار این اے 124ضمیر جھیڈو اور آصف سہیل کی سربراہی میں کاہنہ جھیڈو گاوں سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی این اے 124 کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے کاہنہ فیروزپوڑ روڈ چونگی امرسدھو پہنچ کر اختتام ہوا ریلی میں موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود تھیں اور کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور پی ڈی ایم مردہ باد،الیکشن کراو ملک بچاو کے نعرے لگاتے رہے ریلی کی وجہ سے فیروزپوڑ روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی جس کی وجہ سے فیروزپوڑ روڈ پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار این اے 124ضمیر جھیڈو نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے غریب پس رہا ہے ملک میں لاقانونیت بے روزگاری بربریت میں اضافہ ن لیگ حکومت میں ہوا امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار عوام کو جبر کے ذریعے دبانا چاہتے ہیں۔ زمان پارک میں ہمارے نہتے کارکنوں پر بیہمانہ تشدد اور شہید کیا گیا۔