قصور (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنماءو امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 175 مہر لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی آواز بن چکی ہے، تمام سیاسی مفاد پرست ٹولے ایک ہو کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پاکستان کے حالات تب تک بہتر نہیں ہو سکتے جب تک کرپٹ عناصر مسلط ہونگے، ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر لے جانے والا یہی ٹولہ آج اپنی چوریاں چھپانے کے لیے متحد ہو چکا ہے اور جب تک یہ ٹولہ ملک پر مسلط رہے گا پاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے کیونکہ عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کرنے والے واحد لیڈر ہےں۔
آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے : مہر لطےف
Mar 11, 2023