شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضا ل حیدر نے کہا ہے کہ تعلیم کو عام کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ایجوکیشن سیکٹر کو بزنس نہیںبلکہ عبادت سمجھ کر کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ تعلیم کے بغیر ہم کسی صورت بھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے آج ہونہارہی ہمارا کل کا سرمایہ واثاثہ ہیں ان پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے تعلیمی اداروں میںتعلیم کیساتھ ساتھ تربیت کا عمل ہوتا اسی طرح والدین کو بھی چاہیے گھرو ں میں بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اگرہم تعلیمی معیار کو مضبوط بنالیں تودنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاسم آئیڈیل سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے کیا اس موقع پرملک آصف ، جمیلہ یونس ،رانا خضرحیات، مشتاق ہمایوں، وحید سکندر سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔
تعلیم کے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے :افضال حےدر
Mar 11, 2023