غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی عمر 47 سال اور بچوں کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں ، ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان کو اطلاع دے دی گئی، پوسٹ مارٹم مناسب وقت پر ہوگا۔ایمبولینس سروس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں دوپہر 12.16 بجے مے فیلڈ روڈ پر ایک واقعے کی اطلاع کے لیے کال آئی ، ہم نے ایک فاسٹ رسپانس کار میں ایک ڈاکٹر اور دو رسپانس افسران کو جائے وقوعہ پر بھیجا تھا تاہم افسوس کی بات ہے کہ جائے وقوعہ پر تینوں افراد مردہ پائے گئے ۔