ملکی ترقی کے دشمنوں نے سازش کے تحت نواز شریف کو نااہل کرایا: عارف سندھےلہ


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہی بنے گی نواز شریف جلد پاکستان آ کر آنےوالے انتخابات کی انتخابی کمپین کی کمان سنبھالیں گے اگر نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں حکومت سے نہ نکالا جاتا تو آج ملک میں ہر طرف خوشحالی ہوتی ، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کی دشمنوں نے ایک سازش کے تحت میاں محمد نواز شریف کو نااہل کرایا اور ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیاقوم ناامید نہ ہو جلد پاکستان کے حالات ٹھیک ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...