پاکستان کی تباہی و بربادی ،مہنگائی کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں:رانا تنویر حسین 

Mar 11, 2023


 فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی تباہی و بربادی اور بدترین مہنگائی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں جو آج بھی پاکستان کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مزید بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے کی سیاست کررہے ہیں صرف ملکی معیشت کے ساتھ ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی عمران خان نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان کے ساتھ جو کھلواڑ عمران خان کرگئے ہیں۔ اب پاکستان کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے ایک وقت درکار ہے بنی گالہ کے تین سو کنال کے گھر میں رہنے والے عمران خان کا ریاست مدینہ کی بات کرنا شرمناک ہے۔بہت جلد نواز شریف اور شہباز شریف کا دور حکومت آنے والا ہے اور پھر پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 142کے امیدوار چوہدری شہباز چھینہ کے ہمراہ سابق ایم پی اے حاجی محمدنواز کی اقامت گاہ پر پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی پارٹی ٹکٹ ہولڈرز پارٹی عہدیداروں کے اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد عرفان ڈوگر، سابق رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین، پیر محمد اشرف رسول، چوہدری سجاد حیدر گجر، میاں عبدالرو¿ف، چوہدری محمود الحق شاہین، محمد عارف خان سندھیلہ، حاجی غلام نبی ایڈووکیٹ سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں