کاہنہ : لاکھوں کے ڈاکے ‘شہری  نقدی ‘قیمتی اشیاءسے محروم 


کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں ڈاکو راج شہریوں کےساتھ ڈاکووں نے ناکہ لگا کر پولیس اہلکار کو بھی لوٹ لیا ڈاکو3لاکھ70ہزار روپے نقدی موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔کاہنہ کے علاقہ کھنکر گاوں کا رہائشی آصف گجومتہ سے اپنی دوکانوں کا کرایہ لے کر گھر جا رہا تھا کہ کھنکر روڈ پر پیچھا کرتے ہوئے 2موٹرسائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے 3لاکھ20ہزار روپے نقدی موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔ ڈاکوو¿ں نے پولیس کانسٹیبل خادم حسین جو ہیڈ کوارٹر انویسٹی گیشن میں ملازم ہے کو لوٹ لیا۔ پولیس کانسٹیبل اپنے کزن شیر علی کےساتھ موٹرسائیکل پر گجومتہ سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ دھلوکی ٹاور پلی پر ناکہ لگائے 5 ڈاکوو¿ں نے 50ہزار روپے نقدی2موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ ہاتھ پاو¿ں باندھ کر قریب فصلوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...