لاہور(نمائندہ خصوصی)نو جوان کو بوگس نمبر پلیٹس لگانا مہنگا پڑ گیا۔ انارکلی سیکٹر کے پٹرولنگ آفیسر ز نے موٹرسائیکل پر بوگس نمبر پلیٹس لگانے والے نوجوان کو دھر لیا، پٹرولنگ آفیسر عرفان اور رمضان نے خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا، کاغذات طلب کرنے پر نوجوان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، وارڈنز دیجیٹل موبائل ایپ سے چیک کرنے پر موٹرسائیکل پر لگایا جانے والا نمبر گاڑی کا نکلا، نوجوان اور موٹرسائیکل کو تھانہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔