لاہور(نمائندہ خصوصی) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر ٹریفک انسپکٹرز نے مختلف سکول، کالجز اور مساجد میں روڈ سیفٹی پر لیکچرز دیئے، مساجد میں ون وے، ہیلمٹ، بغیر لائسنس سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر آگاہی لیکچرز دئیے گئے، دینی و دنیاوی تعلیم کےساتھ ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی لازم و ملزوم، ٹریفک قوانین دراصل حقوق العباد کا حصہ ہیں۔ ٹریفک انسپکٹرز کا کہنا تھا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی، گویا پوری انسانیت کی جان بچائی، مساجد سب سے بڑی درسگاہ، پیغام کا مقصد آپکے جان و مال کا تحفظ، لیکچرز کا مقصد آگاہی دیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کو بچانا ہے۔ کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ اسلام حقوق العباد کا درس دیتا ہے، سفر کرتے ہوئے صبر،برداشت کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔ سڑک پر چھوٹی سے چھوٹی لاپرواہی سے کسی کی جان جاسکتی ہے،والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل، گاڑی ہرگز مت چلانے دیں،روڈ سیفٹی بارے شعور ہر فورم پر اجاگر کیا جارہا ہے۔
ٹریفک انسپکٹرز کے مختلف سکول‘ کالجز ‘مساجد میں روڈ سیفٹی پر لیکچرز
Mar 11, 2023