لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے بیٹر سیم بلنگز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے بجائے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کو ترجیح دینے کا کوئی افسوس نہیں اور 8 سال تک پانی پلانے کیلئے بھاگتا رہا۔انہوںنے انگلینڈ کی ٹیم کیلئے عدم دستیابی ظاہر نہیں کی بلکہ منیجنگ ڈائریکٹر روب کی اور جوز بٹلر سے لمبی گفتگو کی انہیں بتایا کہ اپنے کیریئر کے اس موقع پر مجھے زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ کے بجائے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کیلئے کھیلنے کو ترجیح دینے کا کوئی افسوس نہیں۔ میں آٹھ سال تک انگلینڈ ٹیم میں پانی پلانے کیلئے بھاگتا رہا لیکن اب میں مسلسل کھیلنا چاہتا ہوں اور بینچ پر نہیں بیٹھنا چاہتا۔