ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انورعلی پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین باؤلر بن گئے۔پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے پیسر انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز کے عوض ایک وکٹ لی، حریف بیٹرز نے انہیں 4 چھکے اور 7 چوکے جڑے۔اس سے قبل شاہد آفریدی کو 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 67 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تھی، اسلام آباد کے ظفرگوہر نے 2021 میں زلمی سے میچ میں 4 اوورز میں 66 رنز دیے تھے۔
انورعلی پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین باؤلر بن گئے
Mar 11, 2023 | 12:47