بہاولپور کے حکمران نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والےایک شخص نے معروف ڈیزائنر ماریہ بی کے برانڈ کے فوٹو شوٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جس پر ماریہ بی کی ماڈل ر قص کر رہی ہے۔انہوں نے ماریہ بی سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔یہ تصاویر ڈیزائنر کے نئے کلیکشن ’روحی‘ کے لیے تھیں اور 9 مارچ کو فیس بک پر پوسٹ کی گئی تھیں۔فوٹو شوٹ میں بہاولپور کے مختلف مقامات کی تصاویر بھی لی گئیں۔ان میں سے ایک مقام، بہاولپور کے شاہی خاندان کے نجی قبرستان میں ماڈلز کو رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ماریہ بی نے تمام ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کرتے ہوئے متنازعہ پوسٹ پر معافی بھی مانگی اور لکھا ہے کہ انہیں اندازا نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے کسی کی دل آزاری ہوگی۔
قبرستان میں فوٹوشوٹ پر تنقید کے بعد ماریہ بی نے معافی مانگ لی
Mar 11, 2023 | 14:43