وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور ،گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کے لئے ٹانگ پر پلاسٹر باندھ لیا۔ فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے،ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی،اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا۔پہلے عدل پھرانتخاب۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کرائوں گا، میری جان کو خطرہ ہے، دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف، عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں 'لا' ہے ، دوسرے طرف 'لا۔ڈ۔لا' ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کرو۔